بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 ربیع الاول 1446ھ 08 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

زوجین کا طلاق اور عفوِ مہر کو حسنِ ختنین کے ساتھ معلق کرنا


سوال

 شوہر نے بیوی سے کہا کہ میری شرمگاہ آپ کی شرمگاہ سے خوبصورت ہے، اگر خوبصورت نہیں تو تجھے طلاق ہے، اور اسی طرح بیوی نے بھی اس سے کہا کہ اگر میری شرمگاہ آپ کی شرمگاہ سے خوبصورت نہیں تو تجھ پر مہر معاف ہے شریعت مطہرہ کی رو سے جواب دے کر عند الله ماجور ہوں.

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر میاں بیوی یہ بات کرتے وقت کھڑے   تھے تو بیوی حانث نہیں ہوگی،بلکہ شوہر حانث ہوگا ،اور بیوی پر  مشروط  طلاق واقع ہوجائے گی،اور اگر  بات چیت کے وقت بیٹھے ہوئے تھے تو مرد حانث نہیں ہوگا،بلکہ بیوی حانث ہوگی ،اور بیوی کا مہر مرد کے ذمے سے معاف ہوجائے گا ۔

فتاوی عالمگیر ی میں ہے:

"رجل قال لامرأته: إن لم يكن ‌فرجي أحسن من ‌فرجك فأنت طالق وقالت المرأة: إن لم يكن ‌فرجي أحسن من ‌فرجك فجاريتي حرة قال الشيخ الإمام أبو بكر محمد بن الفضل - رحمه الله تعالى -: إن كانا قائمين عند المقالة برت المرأة وحنث الزوج وإن كانا قاعدين بر الزوج وحنثت المرأة لأن فرجها حاله القيام أحسن من فرج الزوج وحاله القعود الأمر على العكس."

(كتاب الطلاق، ج:1، ص:435، ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں