بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہر کی دو سنتوں میں تشہد کے بعد بھولے سے کھڑا ہونا


سوال

ظہر کی دو سنت میں تشہد کے بعد بھولے سے کھڑے ہونے پر سجدہ سہو لازم ہوگا؟ کھڑے ہونے کے بعد سنت مکمل کرنے کا طریقہ وضاحت سے بیان فرمادیں۔ جزاک اللہ

جواب

دو رکعت یا چار رکعت والی نماز کے آخری قعدہ میں تشہد پڑھنے یا اتنی مقدار بیٹھنے کے بعد بھولے سے کھڑے ہونے پر جیسے ہی یاد آجائے فوراً بیٹھ کر دائیں طرف ایک سلام پھیر کر سجدہ سہو کیا جائے اور التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر کر نماز مکمل کی جائے۔اور اگر بھولے سے کھڑے ہونے کے بعد اگلی رکعت کا سجدہ بھی کرلیا، پھر یاد آیا، تو اب اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملا کر آخر میں سجدہ سہو کرلیں۔ پہلی دو رکعتیں یا چار رکعتیں(اگر چار رکعت والی نماز ہے) تو جس نیت سے پڑھی ہیں وہی شمار ہوں گی، مثلاً فرض یا سنت ، اور باقی آخری دو رکعتیں نفل شمار ہوں گی۔


فتوی نمبر : 143101200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں