بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زوہان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میں نے اپنےبچہ کا نام محمد زوہان رکھا ہے، اس کے بار میں کچھ بتائیں؟

جواب

"زوہان" اس لفظ کا معنی لغت کی کتابوں میں نہ مل سکا،  لہٰذا ایسے بے معنی لفظ سے نام كو بدل ليں، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے معنی اور برے ناموں کو تبدیل فرما دیا کرتے تھے، نیز ايسے بے معنی نام رکھنے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ لڑکے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور لڑکی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔

ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے بامعنی نام موجود ہیں، ان سے بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

ترمذی شریف میں ہے:

"عن ‌هشام بن عروة، عن ‌أبيه ، عن ‌عائشة، أن النبي صلى الله عليه وسلم «كان ‌يغير ‌الاسم القبيح»".

(ابواب الأداب، باب ماجاء فی تغییر الأسماء، ج:4، ص:523، رقم الحديث:2839، ط:دار الغرب الإسلامي - بيروت)

السنن الکُبری للبیھقی میں ہے:

"عن أبي وهب الجشمي رضي الله عنه وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌سموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة".

(‌‌‌‌‌‌كتاب الضحايا، جماع أبواب العقيقة، باب ما يستحب أن يسمى به، ج:9، ص:514، رقم الحدیث:19307، ط:دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"«وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط".

(کتاب الکراہية، الباب الثانی و العشرون، ج:5، ص:362، ط:رشيديه)

فتاوی شامی میں ہے:

"و كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يغير الاسم القبيح إلى الحسن جاءه رجل يسمى أصرم فسماه زرعة و جاءه آخر اسمه المضطجع فسماه المنبعث".

(كتاب الحظر والإباحة، ج:6، ص:418، ط:سعيد)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144502101398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں