بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوہان نام رکھنا


سوال

زوھان نام کی معنی کیا ہے اور بیٹے کا نام رکھ سکتا  ہوں؟

جواب

"زوہان"('ہ' کے ساتھ) کا معنی باوجود تلاش کے لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا، البتہ "زَوْحَان" ('ح' کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا، معنی کے اعتبار سے یہ اچھا نام نہیں ہے،    لہٰذا Zohan (زوہان/ زوحان) نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی والا نام رکھنا چاہیے، بہتر یہ ہے کہ    انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں پر نام رکھا جائے، آپ اگر اپنے بیٹے کا نام صرف محمد احمد رکھ دیں تو یہ نام بھی درست بلکہ باعث برکت ہے۔

جامعہ کی  ویب سائٹ  کے سرورق پر اسلامی نام کے سیکشن میں  صحابہ ،انبیاء اور اچھے ناموں والے  کئی نام موجود ہیں، آپ وہاں بھی دیکھ سکتے ہیں،اس کے لیے درجہ ذیل لنک کلک کریں:

اسلامی نام

لسان العرب  میں ہے:

"‌زوح: التهذيب: الزوح تفريق الإبل، ويقال: الزوح جمعها إذا تفرقت؛ والزوح: الزولان. شمر. زاح وزاخ، بالحاء والخاء، بمعنى واحد إذا تنحى؛ ومنه قول لبيد: لو يقوم الفيل أو فياله، … زاح عن مثل مقامي وزحل قال: ومنه زاحت علته، وأزحتها أنا. وزاح الشيء زوحا، وأزاحه: أزاغه عن موضعه ونحاه. وزاح هو يزوح، وزاح الرجل زوحا: تباعد. والزواح: الذهاب؛ عن ثعلب: وأنشد: إني زعيم يا نويقة، … إن نجوت من الزواح، زيح: زاح الشيء يزيح زيحا وزيوحا وزيوحا وزيحانا، وانزاح: ذهب وتباعد؛ وأزحته وأزاحه غيره. وفي التهذيب: الزيح ذهاب الشيء، تقول: قد أزحت علته فزاحت، وهي تزيح."

(‌‌‌‌‌‌باب الهمزة، ‌‌فصل السين، 2/ 470،  ط:دار صادر - بيروت)

فتاوی ہندیہ  میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط."

(کتاب الکراهية، 5/ 362، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507100872

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں