زوہان نام رکھنا کیسا ہے؟ اس کا مطلب کیا ہے؟
مذکورہ لفظ کا معنی لغت کی کتابوں میں نہ مل سکا، لہٰذا ایسے بے معنی لفظ سے نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی والے نام کا انتخاب کیا جائے، بہتر یہ کہ عبداللہ یا عبدالرحمن نام رکھا جائے یا انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر بزرگوں کے نام پر نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201511
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن