بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

Zohan (زوہان/ زوحان) نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم


سوال

میرا بیٹا 20 اکتوبر کو پیدا ہوا ہے، میں نے اپنے بیٹے کا نام محمدZohan (زوہان/ زوحان)احمد رکھا ہے، مجھے اس نام کا مطلب بتادیں اور یہ بھی بتادیں کہ یہ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟ 

جواب

"زوہان"('ہ' کے ساتھ) کا معنی باوجود تلاش کے لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا، البتہ "زَوْحَان" ('ح' کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں: ہٹنا، الگ ہونا۔ (القاموس الوحید)۔   لہٰذا Zohan (زوہان/ زوحان) نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی والا نام رکھنا چاہیے، بہتر یہ ہے کہ    انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں پر نام رکھا جائے، آپ اگر اپنے بیٹے کا نام صرف محمد احمد رکھ دیں تو یہ نام بھی درست بلکہ باعث برکت ہے۔

الفتاوى الهندية میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط."

(کتاب الکراہیۃ باب ثانی و عشرون ج نمبر ۵ ص نمبر ۳۶۲،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404100200

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں