بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کا زوہان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

لڑکے کا زوہان نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"زوہان" کا معنی   لغت کی کتابوں میں نہیں مل سکا،  لہٰذا ایسے بے معنی لفظ سے نام كو بدل ليں، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بے معنی اور برے ناموں کو تبدیل فرما دیا کرتے تھے، نیز ايسے بے معنی نام رکھنے کے بجائے بہتر یہ ہے کہ لڑکے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور لڑکی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے، یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔

ہمارے جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان سے بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

ترمذی شریف میں ہے:

"عن ‌هشام بن عروة، عن ‌أبيه، عن ‌عائشة أن النبي صلى الله عليه وسلم «كان ‌يغير ‌الاسم القبيح»".

(باب ماجاء فی تغییر الأسماء، ج: ۴، صفحہ: ۵۲۳، رقم الحديث: ۲۸۳۹، ط: دار الغرب الإسلامي - بيروت)

السنن الکُبری للبیھقی میں ہے:

"عن أبي وهب الجشمي رضي الله عنه وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " ‌سموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة".

(‌‌‌‌‌‌باب ما يستحب أن يسمى به، ج: ۹، صفحہ: ۵۱۴، رقم الحدیث: ۱۹۳۰۷، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لايفعل، كذا في المحيط".

(الباب الثانی والعشرون، ج: ۵، صفحہ: ۳۶۲، ط: رشيديه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144507102326

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں