بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زوجہ مفقود کا سابقہ نکاح فسخ کیے بغیر دوسری جگہ نکاح کا حکم


سوال

کسی بیوی کا شوہر لا پتہ ہو جائے  کسی کو معلوم نہیں کہ وہ  زندہ ہے یا  مر چکا ہے ایک دو سال بعد بیوی نے دوسری شادی کرلی پھر دو تین دن بعد شوہر گھر آ گیا تو اب بیوی کس کی ہوئی پہلے شوہر نے طلاق نہیں دی تو  دوسرانکاح کیسے ہوا؟ 

جواب

صورت مسئولہ میں دوسرا نکاح سرے منعقد ہی نہیں ہوا ہے کیونکہ ایک شخص کے نکاح میں ہوتے ہوئے دوسرے شخص سے نکاح نہیں ہوسکتا ،لہذا جب پہلے شوہر سے نکاح قائم  ہے تو بیوی پہلے شوہر کی بیوی ہے اور دوسرا نکاح باطل اور کالعدم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100851

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں