بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زوبیا نام رکھنا


سوال

زوبیا نام رکھ سکتے ہے  ؟

جواب

”زوبیا “ لفظ کا معنی تلاش کرنے کے باوجود ہمیں نہیں مل سکا، البتہ”زوبیہ “   لفظ   زوب مادے سے ہے، اور اس کے معنی  خاموشی سے بھاگنے اور کھسکنے کے آتے ہیں،  اور بعض کتب میں اس کو عبرانی کا لفظ  شمار کیا گیا ہے، اور اس کا معنی یہ لکھا ہے: اللہ کا تحفہ  (راہ نمائے اسلامی نام)،لیکن اس کے عبرانی ہونے کی ہمیں تصدیق نہیں ہے، نیز  شمالی اردن کا ایک شہر بھی اسی نام سے موسوم ہے۔

اور عربی زبان میں ”زُبْیه“ (زا کے پیش اور با کے سکون کے ساتھ)  لفظ مستعمل ہے، اس کے معنی ہیں:

(1) اونچی جگہ جہاں پانی نہ چڑھ سکے، عمارت کا بلند پشتہ۔ کہاوت ہے: بلغ السیل الزبی: پانی سر سے اونچا ہو گیا۔ معاملہ سنگین ہوگیا، حد سے بڑھ گیا۔

(2) چھوٹا گڑھا یا تنور جس میں گوشت بھونا جاتا ہے اور روٹی پکائی جاتی ہے۔

(3) بلند جگہ پر کھودا ہوا شکار کرنے کا گڑھ جس کا اوپر سے منھ بند کر دیا جائے جب شکار اس پر سے گزرے تو گڑھے میں گر جائے۔ (القاموس الوحید)

لڑکی کا یہ نام (زُبْیه) رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ صحابیات، نیک مسلمان خواتین یااچھے  بامعنی عربی ناموں پر نام رکھ لیا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہے۔

تاج العروس ميں هے :

"زوب  : ( {زاب) } يزوب ( {زوبا) أهمله الجوهري، وقال الفراء: أي (انسل هربا) . (و) قال ابن الأعرابي: (زاب (الماء) إذا (جرى) ، وساب إذا انسل في خفاء قال شيخنا: وقال بعض أهل الاشتقاق: ويمكن أن يكون منه الميزاب لما يجعل من الخشب ونحوه في الأسطحة ليسيل منه. قال: وفيه بعد، إلا أن يحمل على القلب وأن أصله مزراب ثم مزياب."

(3 / 28، مادہ: زوب، ط:  دار الهداية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101323

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں