زکات کی کوئی ایسی اردو کتاب بتلائیں جس میں زمین داری کے متعلق مسائل بھی ہوں!
زکوۃ کے اور عشر کے مسائل سے متعلق کتابیں مندرجہ ذیل ہے:
1: "زکوۃ کے مسائل کا انسائیکلوپیڈیا" یہ کتاب ایک جلد میں زکوۃ کے مختلف مسائل سے متعلق حروف تہجی کے اعتبار سے مفتی انعام الحق قاسمی صاحب دامت برکاتہم (استاذ جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن) کی ترتیب دی ہوئی ہے۔
2:" اسلام کا قانونِ زکوۃ وعشر، اور نظامِ مالیات پر شبہات کا جواب" یہ کتاب ایک جلد پر مشتمل مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ کی ہے۔
3: "جواہر الفقہ" (از سابق مفتی اعظم پاکستان ، مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ) کی کتاب ہے، اس کی جلد سوم میں زکات اور عشر وغیرہ کے احکام موجود ہیں۔
باقی زمین داری کے متعلق مسائل سے آپ کی کیا مراد ہے؟ یعنی عشر مراد ہے تو اس کے احکام مذکورہ کتابوں میں موجود ہیں، اور اگر اس سے مراد مزارعت و مساقات اور زمین پٹے پر دینے وغیرہ سے متعلق مسائل ہیں تو وضاحت کرکے معلوم کرلیجیے، نیز مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ کی جواہر الفقہ کی جلد پنجم کے ابتدائی دو مقالے بھی ملاحظہ کرلیجیے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201150
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن