بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذروہ نام رکھنا


سوال

Zirwa نام رکھنا کیسا ہے اور اس کامعنی کیاہے ؟ 

جواب

"ذروہ"  ذ ال کے زبر کے ساتھ اس کا معنی ہے مال ،اور ذال کے زیر اور پیش کےساتھ اس کا معنی ہے ہر چیز کی بلندی ، چوٹی ، ان معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے البتہ بہتر یہ  ہے کہ بچیوں کے نام  ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں پر  رکھے جائیں ، جو کہ باعثِ برکت ہیں ۔

تاج العروس میں ہے :

"‌ذروة: أي ثروة، وهي الجدة والمال".

(فصل الذال المعجمة مع الواو والياء ج: 38 ص: 91 ط: دار إحياء التراث)

معجم الوسیط میں ہے :

"(الذروة) ‌ذروة كل شيء أعلاه (ج) ذرا ويقال هو في ‌ذروة النسب وعلا ‌ذروة الشرف ويقال أقبلت ذرا الليل أوائله".

(باب الذال ج: 1 ص: 312 ط: دار الدعوة)

الصحاح تاج اللغۃ میں ہے :

"وذرى الشئ بالضم: أعاليه، الواحدة ‌ذِرْوَةٌ وذُرْوَةٌ أيضاً بالضم، وهي أعلى السَنام".

(فصل الذال  ج: 6 ص: 2345 ط: دار العلم للملايين)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144503100455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں