بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زندہ مرغی خریدنے کی صورت میں اس کے پر، پنجے وغیرہ پر کس کا حق ہوگا؟


سوال

آج کل زندہ مرغیاں دوکان دار  پروں اور پیروں کے ساتھ بیچ کر پھر ذبح کرکے پاؤں اور پر اتار کر دیتے ہیں، صاف ستھری مرغی گاہک کو دیتے ہیں۔ کیا دوکان دار کو ایسا کرنا جائز ہوگا؟ پیر اور پر دوکان دار جمع ہوجانے کے بعد بیچتا ہے، کیا یہ جائز  ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایسی مرغی کی تمام اشیاء پر خریدار کی ملکیت ہے، لہذا مرغی کے ذبح کے بعد مرغی فروش پر لازم ہے کہ پروں، پنجوں وغیرہ کے حوالے سے خریدار  سے ان اشیاء کے حوالے سے اس کی مرضی معلوم کرلے، پس اگر خریدار پنجے، پر وغیرہ ساتھ لے جانا چاہے تو ساتھ لے جائے، مرغی فروش کو دینا چاہے تو دے دے، تاہم عرفًا چوں کہ خریدار کی جانب سے یہ اشیاء مرغی فروش کے پاس چھوڑ دینے کا رواج ہے، لہذا خریدار کی جانب سے ان اشیاء کا مطالبہ نہ کرنا عرفًا اجازت کے مترادف ہوگا، جس کی بنا پر مرغی فروش ان اشیاء کو آگے فروخت کرسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200826

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں