بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زندہ کو ایصالِ ثواب کرنا


سوال

کیازنده انسان کو ثواب بھیج سکتے ہیں جیسے قرآن پڑھ کر اور وہ بھی پیسے کے مقابل میں؟

جواب

نفلی اعمال کا ثواب جس طرح مردوں کو بخشا جا سکتا ہے، اسی طرح زندوں کو بھی نفلی اعمال کا ثواب بخشا جا سکتا ہے۔ثواب پہنچانے کے لیے مُردوں کی تخصیص نہیں۔

تاہم ایصالِ ثواب کرنے کے عوض پیسے لینا جائز نہیں ہے۔

''فإن من صام أو صلى أو تصدق وجعل ثوابه لغيره من الأموات والأحياء جاز ويصل ثوابها إليهم عند أهل السنة والجماعة، كذا في البدائع۔ وبهذا علم أنه لا فرق بين أن يكون المجعول له ميتا أو حيا''۔(7/379)

(کفایت المفتی 4/140-آپ کے مسائل اور ان کا حل4/425)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110200588

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں