بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زندہ کی نماز جنازہ پڑھ لینا


سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا زندہ انسان کی نماز جنازہ پڑھانے سے انسان مرجاتا ہے یا زندہ رہتا ہے؟

جواب

واضح رہےکہ نمازِ جنازہ مردہ شخص کی پڑھی جاتی ہے،(غلط فہمی کی بناء پر) کسی زندہ (کو مردہ سمجھ کر اس ) پر نماز ِ جنازہ پڑھ لینے کی وجہ سے وہ مردہ نہیں ہوجاتا، یہ غلط تصور ہے۔

بدائع میں ہے:

 "وروي عنه صلى الله عليه وسلم أنه قال: للمسلم على المسلم ست حقوق وذكر من جملتها أنه يصلى على جنازته." 

(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الصلاة، فصل بيان فريضة صلاة الجنازة وكيفية فرضيتها،  (1 / 311)، الناشر: دار الكتب العلمية)

در مختار میں ہے:

"باب صلاة الجنازة من إضافة الشيء لسببه، وهي بالفتح الميت."

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)،باب صلاۃ الجنازۃ، کتاب الصلاۃ، (2 / 189)، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308102165

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں