بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا سے پیدا شدہ لڑکی سے نکاح کرلیا تو کیا حکم ہے؟


سوال

میرے بیٹے کی شادی 2021 میں ہوئی ،تقریبا اس کے 5، 6 ماہ بعد اپنی بہو کے بارے میں کچھ پتہ چلا،یہ تو مجھے پتہ تھا کہ میرے بیٹے کی ساس کا کسی کے ساتھ چکر ہے ،میرے بیٹے کی ساس کے دوست نے مجھے 5، 6 ماہ بعد بتایا کہ میرے بیٹے کی ساس کی شادی 1999 جون میں ہوئی ،اس کے دو سال بعد اس کا اس کے دوست کے ساتھ جسمانی تعلق قائم ہوا ،اس کے دوست نے بتایا کہ وہ مجھے بالکل کنواری حالت میں ملی تھی ، اس کا اس کے شوہر کے ساتھ کوئی شرعی تعلق نہیں تھا،کیوں کہ اس کی ساس کی عمر 25سا ل اور اس کے شوہر کی عمر 60 سے 65 سال تھی ،اس کے بعد 2002 میں میرے بیٹے کی بیوی پیداہوئی ،اسی لیے میرے بیٹے کی بیوی اس کے لیے جائز ہے یا نہیں ؟کیوں کہ اس کی شادی کے بعد میں مالی اور حالی طور پر بہت پریشان ہوں ،مزید دلدل میں پھنستاجارہاہوں، میری راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر یقینی طور پر معلوم بھی ہو کہ سائل کی بہو ناجائز تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے،تب بھی سائل کے بیٹے  کا اس سے نکاح درست  تھا،سائل کے لیے یہ وہم کرنا درست نہیں کہ اس کے مالی حالات اس نکاح کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں،بلکہ نیک اعمال کی پابندی اور گناہوں سے بچنے کا اہتمام کرلیں ،ان شاء اللہ حالات درست ہو جائیں گے۔

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"‌(وَأُحِلَّ ‌لَكُمْ مَا وَراءَ ذلِكُمْ) أي ما عدا من ذكرن من المحارم، هن لكم حلال".

(النساء24،ج:2،ص:226،ط: دار الکتب العلمیہ)

فتاوی محمودیہ میں ہے:

"زنا سے پیدا ہونے والے لڑکے اور لڑکی کا نکاح دوسرے سے صحیح ہوجاتا ہے،بشرطے اور  کوئی  مانع شرعی  نہ ہو"

(کتاب النکاح،باب النکاح الفاسد،ج:11،ص:128،ط: ادارۃ الفاروق)

صحیح بخاری میں ہے:

"عن ‌أنس رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «‌لا ‌عدوى ولا طيرة، ويعجبني الفأل الصالح الكلمة الحسنة."

(كتاب الطب، باب الفأل، ج:7، ص:135، ط: دار طوق النجاة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں