بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا کرنے کی بنا پر مالی جرمانہ لینا


سوال

کسی لڑکے  نے شادی شدہ لڑکی کے ساتھ زنا کیا، اب لڑکی کے شوہر کو معلوم ہوا تو اس نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیں، گاؤں کے لوگوں نے بیٹھ کر فیصلہ کیا کہ جس لڑکے نے زنا کیا ہے اس سے مزنیہ لڑکی کو  پانچ  لاکھ دینا ہوگا ۔  اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا زنا  کے بدلے پانچ لاکھ لینا درست ہے ؟ اور یہ معاملہ غیر اسلامی حکومت میں ہو ا ہے ۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکے اور لڑکی کا فعل بہت ہی بڑا گناہ تھا، جس پر دونوں کو سچی توبہ کرنا اور آئندہ اپنے اَحوال کی اِصلاح  کرنا واجب ہے، تاہم اس گناہ کے بدلے  میں  کسی بھی قسم کا مالی جرمانہ لینا  جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و في شرح الآثار : التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ .والحاصل أن المذهب عدم التعزير بأخذ المال."(4/61)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200971

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں