بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا بالجبر کی تعریف اور سزا


سوال

میں نے یہ پوچھنا ھے کہ اسلام میں زنابالجبر کی سزا کیا ھے اور اس کی تعریف کیا ھے؟ کیا ایک عام پبلک مقام پر کسی کے ساتھ جبرا زنا کرنا اس زمرہ میں داخل ھے؟

جواب

کسی مرد یا عورت کو زنا کرنے پر اتنا مجبور کرنا کہ اس مرد یا عورت کو خلاف ورزی کرنے کی صورت میں جان سے مارے جانے کا یقینی خدشہ ھو شرعا زنا بالجبر کہلاتاہے،خواہ یہ جبر خفیہ ھو یا عام پبلک مقام پر ھو۔ جبر کی اس صورت میں زنا واقع ھوجانے کی وجہ سے مجبور یعنی جس کے ساتھ زبردستی زناکیاگیاہو یا جس سے زبردستی زناکرایاگیاہو پر زناکے حد لاگونہیں ہو تی، البتہ اگر کسی نے کسی عورت کے ساتھ جبرا زنا کیا تواس زانی شخص پر بہر صورت زنا کی شرعی حد جاری ہو گی اور اس صورت میں مزنیہ یعنی جس کے ساتھ زناکیاگیاہے پر حد جاری نہیں ہوگی ۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143407200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں