بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمل یا قیرات نام رکھنا


سوال

بچی کا نام "زمل " یا "قیرات " رکھنا کیسا ہے؟

جواب

زمل : عربی لغت  کے اعتبار سے اس لفظ کے معنی نام رکھنے کے لیے درست نہیں  ہیں۔ یہ لفظ زا کے  زیر، میم کے سکون کے ساتھ، بوجھ، کمزور، سست، کمتر  کے معنی میں ہے۔

قیرات :   مذکورہ  لفظ کا معنی کسی مستند و معتبر حوالہ سے نہیں مل سکا؛ لہٰذا یہ نام بھی نہ رکھا جاۓ۔ اس کے قریب "قیراط" لفظ ہے، جو ایک مخصوص پیمانہ ہے، یہ بھی نام رکھنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔

بچوں کے نام رکھنے  کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے کہ یا تو  صحابہ و صحابیات  رضی اللہ عنہم یا نیک ہستیوں کے نام پر نام رکھے جائیں یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی عمدہ ہوں ۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری  ٹاؤن کی  ویب سائٹ  پر اسلامی نام کے سیکشن  سے بھی اچھے اچھے اسلامی نام منتخب کیے جاسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209200917

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں