بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زمل اور اعمال امسال نام رکھنا


سوال

زمل  رحیم اوراعمالِ  امسال  نام کے معانی کیا ہیں؟نیز یہ بتائیں کہ کیا یہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

’’زمل‘‘(زا کے نیچے زیر اور میم ساکن)کا معنی ہے: (۱) بوجھ (۲) پیچھے سوار ہونے والا،ردیف(۳) کم زور(٤) سست و کاہل۔

  اور اگر زمل(زا پر پیش اور میم پر زبر) ہو تو اس کا معنی ہے :بزدل و کمینہ۔

زمل ( ز کے نیچے زیر اور م پر زبر) اس وزن پر لغت میں کوئی لفظ نہیں مل سکا، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے ۔

جب کہ"اعمالِ امسال "کامعنیٰ ہے" اس سال کے اعمال "۔ بطورِ نام چوں کہ یہ  بے معنیٰ  ہے،اس لیےیہ نام بھی نہ رکھا جائے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ حضراتِ انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات ،حضراتِ صحابہ  وصحابیات  رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کے نام پر نام رکھ دیاجائے،  یا کوئی بھی بامعنیٰ نام رکھ دیجیے۔

تاج العروس میں ہے:

"والزمل، بالكسر: ‌الحمل،‌وفي ‌حديث ‌أبي ‌الدرداء: ‌إن ‌فقدتموني لتفقدن زملا عظيما، يريد حملا عظيما من العلم."

وفيه أيضاً:

"والزمل، كسكر، وصرد، وعدل، وزبير، وقبيط، ورمان، وكتف، وقسيب، بكسر فسكون ففتح فتشديد، وجهينة، وقبيطة، ورمانة، فهي لغات إحدى عشرة، كل ذلك بمعنى الجبان الضعيف الرذل، الذي يتزمل في بيته، لا ينهض للغزو، ويكسل عن مساماة الأمور الجسام ."

(مادہ: ز، م ، ل :ج:29، ص:139، ط: داراحیاء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144502101062

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں