بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذکری فرقہ اور ان کے بناۓ ہوۓ کھانے کا حکم


سوال

 ایک فوجی یونٹ میں فرقہ ذکریہ کا ایک باورچی  کھانا وغیرہ پکاتا ہے اس کے ہاتھ کا بنا ہوا  کھانا وغیرہ    اور دیگر اشیاء استعمال کرنا کیسا ہے اور اس کھانے کا کیا حکم ہے؟

جواب

ذکری فرقہ کے باورچی کا پکا یاہوا کھانا کھانےمیں توکوئی مضائقہ نہیں ، بشرطیکہ وہ کھانے پینے کی اشیاء میں پاکی ناپاکی اور حلال حرام اور صفائی ستھرائی کے معیار کو برقرار رکھتا ہو، البتہ اگر مرغی یا جانور ذبح کرنے کا کام بھی وہی انجام دیتا ہو تو اس کا ذبیحہ حلال نہیں ہے ، اس سے احتراز کیا جاۓ ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501102070

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں