بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذکر کی برکت سے کم وقت میں زیادہ کام ہونا


سوال

کیا یہ امام ابن القیم رحمہ اللہ کا قول ہے؟  رہنمائی فرمائیں

امام ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:  ذکر کرنے والے کو ذکر اتنی قوت دیتا ہے کہ وہ ذکر کے ساتھ وہ کچھ کر سکتا ہے جس کا ذکر کے بغیر وہ گمان بھی نہیں کر سکتا۔

جواب

ذکر کا یہ فائدہ علامہ ابن القیم رحمہ اللہ کی کتاب ’’الوابل الصیب من الکلم الطیب‘‘ موجود  ہے۔ ملاحظہ فرمائیے:

"أن الذكر يعطي الذاكر قوة، حتى إنه ليفعل مع الذكر ما لم يظن فعله بدونه".

(الوابل الصيب من الكلم الطيب:ذكر الله وفوائده، الحادية والستون (ص:77)، ط. دار الحديث - القاهرة، رقم الطبعة: الثالثة، 1999 م)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144502100819

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں