بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ظہار میں تشبیہ ضروری ہے


سوال

 ایک مجلس میں دو آدمیوں نے پیسے جمع کروائے کھانے  کی  غرض سے۔لیکن ان  دو  میں  سے  ایک نے کہا کہ جس نے بھی ان پیسوں کو ہاتھ لگایا اس پر اس کی بیوی بہن ہوگی۔اب وہ دوسرا آدمی جس کے  پیسے اس میں شریک تھے اس نے بھی کہا کہ ٹھیک ہے،  لیکن باقی دوستوں نے کہا:  بات ختم کرو اور  پیسے لے لو، اب ان پر کفارہ  ہے یا نہیں؟

جواب

 صورتِ مسئولہ  میں  مذکورہ  دو شخصوں پر  كوئي کفارہ لازم نہیں ہے؛ کیوں کہ ظہار  کے تحقق کے  لیے بیویکی تشبیہ محرماتِ  اَبدیّہ (ماں، بیٹی، بہن  وغیرہ) کے ساتھ   دیتے وقت حرفِ تشبیہ ذکر کرنا ضروری ہے اور تشبیہ   یہاں نہیں پائی جاتی، لہذا  مذکورہ دو شخصوں پر ظہار کا کفارہ نہیں آئے گا۔ 

"و شرعاً: تشبيه المسلم زوجته أو ما يعبر به عنها أو جزءًا شائعاً منها بمحرمة عليه تأبيداً."

  (اللباب في شرح الکتاب، کتاب الظهار (3/ 67)، ط: المكتبة العلمية، بيروت )

"و لفظ يا أخية استعارة بلا شكّ و هيمبنية على التشبيه، لكن الحديث أفاد كونه ليس ظهارًا حيث لم يبين فيه حكمًا سوى الكراهة، و النهي فعلم أنه لا بدّ في كونه ظهارًا من التصريح بأداة التشبيه شرعًا."

  (الفتاوی الشامية، کتاب الطلاق، باب الظہار (3/ 470)،ط. سعيد كراچی)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں