بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذبح شدہ مرغی کے انڈے کا حکم


سوال

ذبح مرغی کے اندر انڈے ہو تے ہیں کچے اور خون آلود،  کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر ذبح شدہ مرغی میں انڈے ہوں تو ان کا کھانا جائز ہے۔

خون آلودہ انڈے سے مراد اگر یہ ہے کہ انڈے  کی سطح اور چھلکے پر  خون لگا ہوا ہو تو  اس کو دھوکر استعمال کرنا جائز ہےاور اگر انڈے کے اندر خون ہو تو پھر اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (1 / 282):
"ولو صلى وفي كمه بيضة مذرة قد صار محها دما جازت لأنه في معدنه". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108200057

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں