بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذبح شدہ جانور قربانی کے لیے خریدنا


سوال

فرانس میں کھلے عام قربانی نہیں کرسکتے ۔کیا قصائی  کی دوکان سے کٹا کٹایا(ذبح شدہ) بکرا خرید کر اس کی  قربانی کی جاسکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جس شخص پر قربانی واجب ہو، اس کے لیے قربانی کے ایام میں قربانی کی نیت سے جانور ذبح کرنا ضروری ہے ،ذبح شدہ بکرا خریدنے سے قربانی ادا نہیں ہوگی، سائل کے ملک میں اگر کھلے عام قربانی کی اجازت نہیں ہے تو سائل کو چاہیے کہ قصائی کی دکان سے  زندہ بکرا  خرید کر وہیں قربانی کی نیت سے اس کو ذبح کردے یا ذبح کروادے ۔

وفي الفتاوى الهندية:

 (وأما) (ركنها) : فذبح ما يجوز ذبحه في الأضحية بنية الأضحية في أيامها؛ لأن ركن الشيء ما يقوم به ذلك الشيء، والأضحية إنما تقوم بهذا الفعل فكان ركنًا، كذا في النهاية. (5/ 291ط:دار الفكر )

شامی میں ہے:

 (وركنها) ذبح (ما يجوز ذبحه) من النعم لا غير، فيكره ذبح دجاجة وديك لأنه تشبه بالمجوس بزازية.

(قوله: وركنها ذبح إلخ) لأن ركن الشيء ما يقوم به ذلك الشيء والأضحية إنما تقوم بهذا الفعل فكان ركنًا، نهاية. (رد المحتار6/ 313ط:سعيد) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200744

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں