زندہ جانور کے گوشت کو ذبح سے قبل فروخت کرنا جائزہے یا ناجائز ہے؟
ذبح سے پہلے زندہ جانورکا گوشت کی فروخت کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ ذبح سے پہلے یقینی طور پر نہیں معلوم کہ کتنا گوشت نکلے گا اور صحیح ہوگا یا خراب ہوگا، اور یہ بات بعد میں نزاع اور جھگڑے کا باعث بن سکتی ہے،اس لیے زندہ جانور کے گوشت کی خرید و فروخت جائز نہیں۔
مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر میں ہے:
"(ولا) يجوز (بيع اللحم في الشاة) لاحتمال أن يكون مهزولا أو سمينا فيفضي إلى النزاع."
(ج:2، ص:56، ط: دار احیاء التراث العربی)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101683
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن