بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الثانی 1446ھ 11 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ذبح کے وقت جانور میں عیب پیدا ہونے کی صورت میں قربانی کا حکم


سوال

اگر بکرے کی قربانی کرتے وقت جب جانور کو پکڑتے وقت جانور کی 1ٹانگ ٹوٹ جائے  تو کیا اس کی قربانی ہوجائے گی؟

 
 

جواب

اگر  قربانی کے   جانور کو  ذبح کرتے وقت ذبح کی وجہ سے اس میں کوئی عیب پیدا ہوجائے تو اس  جانور کی قربانی ادا ہوجاتی ہے، لہذا صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ بکرے کی قربانی جائز ہوجائے گی۔

تحفة الفقهاء (3 / 86):

"و لو اشترى سليمةً للأضحية أو أوجب على نفسه ذبح شاةً بعينها، ثم ظهر بها عيب يمنع عن الجواز يوم النحر فإنه لايجوز؛ لأن العبرة لوقت الذبح لكن إذا اعترضت آفة عند الذبح بإصابة السكين عينها و نحو ذلك فلا بأس به؛ لأنه من ضرورات الذبح."

فقط واللہ اعلم 

 
 


فتوی نمبر : 144212201240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں