میرے زيور کے ذمہ داری میرے شوہر نے لے رکھی ہے، ان پر زکوٰۃ سے زیادہ قرضہ ہے تو کیا زیور كی زکات مجھے دینی ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ سونے یا چاندی کے زیورات اگر خاتون کی ملکیت ہوں، اور نصاب کےبقدر یا اس سے زائد ہوں تو اس صورت میں ان کی زکات کی ادائیگی خاتون پر ہی ہے، شوہر پر واجب نہیں، البتہ شوہر اگر بیوی کی اجازت سے زکات ادا کرتا رہا ہے تو اس کی جانب سے تبرع تھا، پس اگر اب شوہر ادا کرنے سے قاصرہے تو بیوی کو خود زکات ادا کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200453
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن