بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف بال ٹریم کرنے کا حکم


سوال

 کیا  زیر ناف بال ٹریمر مشین سے صاف کر نا جائز ہے یا نہیں ؟ٹریمر مشین  :  جو آج کل لوگ سر کو گنجا کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔

جواب

واضح رہے کہ   زیرِ ناف  سے متعلق حدیث شریف میں  حلق    کا ذکر ہے،  اور حلق کے علاوہ چونے کے استعمال کا بھی ذکر ہے، مگر  عام احوال میں   حلق کرنا هي بهتر ہے،تاهم  بال کاٹنے کا اصل مقصد چوں كه  نظافت اور صفائی ہے، جوٹريمرمشین سے  بھی حاصل ہوجاتی ہے، لہذاٹريمر مشین سے  زیرِ ناف بال کاٹنا درست ہے۔

بخاری شریف کی حدیث ہے:

 "حدثنا أحمد ابن أبي رجاء حدثنا إسحاق بن سليمان قال سمعت حنظلة عن نافع عن ابن عمر رضي الله عنهما أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال من الفطرة حلق العانة وتقليم الأظفار وقص الشارب."

"ترجمہ:حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:  زیرِ ناف  کو حلق کرنا، اور ناخون تراشنا، اور مونچھ چھوٹی کرنا یہ (تمام باتیں) فطرت ميں سے ہیں۔"

(صحيح البخاري: باب  من انتظر حتي تدفن، ج:7 ص:160، ط:  دار طوق النجاة، رقم الحديث:5890) 

فتاوى  ہندیہ میں ہے:

 "ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة ولو عالج بالنورة في العانة يجوز كذا في الغرائب."

(الفتاوى الهندية: كتاب الكراهية، باب التداوي والمعالجات، ج:5 ص:437، ط: دار الكتب العلمية)

فتاوى شامي ميں ہے:

"وأما العانة، ففي البحر عن النهاية أن السنة فيها الحلق، لما جاء في الحديث «عشر من السنة منها الاستحداد» وتفسيره حلق العانة بالحديد"

( رد المحتار على الدر المختار: كتاب الحج، باب الجنايات في الحج، ج:2 ص:550، ط: دار الفكر بيروت)

الموسوعة الفقهية ميں ہے:

"لا خلاف بين الفقهاء في أنه يستحب حلق العانة بالنسبة للرجل ، لأنه من الفطرة ، كما جاء في الحديث : الفطرة خمس وذكر منها الاستحداد وهو حلق العانة ."

(الموسوعة الفقهية الكويتية: ج:18 ص:100، ط: وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية - الكويت)

قاموس الفقہ (مولانا خالد سیف اللہ رحمانی) میں ہے:

’’مونڈنا افضل ہے، حضرت انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس کا صراحت کے ساتھ ذکر ہے، قینچی سے تراش لینا بھی جائز ہے۔‘‘

(قاموس الفقه: ج:4 ص:369، ط: زمزم پبلشرز)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510100047

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں