بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف کی حد کہاں سے شروع ہوتی ہے


سوال

زیرناف بالوں کو صاف کرنے کا حکم ہے لیکن ناف سے کتنی مقدار نیچے سے صاف کرنا ہے؟ اس کی وضاحت فرما دیں!

جواب

العانۃ یعنی زیرِ ناف بالوں کی حد مثانہ کے نیچے پیڑو کی ہڈی سے شروع ہوتی ہے جہاں مخصوص نوعیت کے گھنے بال ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ شرمگاہ کے آس پاس کے بال، مقعد کے آس پاس کے بال اس میں شامل ہیں اور ان کو صاف کرنے کا حکم ہے، نیز رانوں کے اس حصہ کے بالوں کو بھی صاف کرنا ضروری ہے جہاں نجاست لگنے کا خطرہ ہے۔

احسن الفتاویٰ میں ہے:

عانہ کی حد مثانہ سے نیچے پیڑو کی ہڈی سے شروع ہوتی ہے۔۔۔ سو پیڑو کی ہڈی کی ابتداء سے لے کر اعضاء ثلاثہ، ان کے حوالی، ان کی محاذاۃ میں رانوں کا وہ حصہ جس کے تلوث کا خطرہ ہے اور دبر کے بال صاف کرنا واجب ہے۔

(کتاب الحظر والاباحۃ، 8/77، ط: سعید)

حاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"والعانة الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة ومثلها شعر الدبر بل ‌هو ‌أولى ‌بالإزالة لئلا يتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر".

(‌‌كتاب الحج، فصل في الإحرام وصفة المفرد، 2/ 481، ط: سعيد)

فتح الباری میں ہے:

"قال النووي المراد بالعانة الشعر الذي فوق ذكر الرجل وحواليه وكذا الشعر الذي حوالي فرج المرأة ونقل عن أبي العباس بن سريج أنه الشعر النابت حول حلقة الدبر فتحصل من مجموع هذا استحباب حلق جميع ما على القبل والدبر وحولهما... وقال أبو شامة العانة الشعر النابت على الركب بفتح الراء والكاف وهو ما انحدر من البطن فكان تحت الثنية وفوق الفرج وقيل لكل فخذ ركب وقيل ظاهر الفرج وقيل الفرج بنفسه سواء كان من رجل أو امرأة قال ويستحب إماطة الشعر عن القبل والدبر بل هو من الدبر أولى خوفا من أن يعلق شيء من الغائط فلا يزيله المستنجي إلا بالماء ولا يتمكن من إزالته بالاستجمار... وقال بن دقيق العيد قال أهل اللغة العانة الشعر النابت على الفرج وقيل هو منبت الشعر قال وهو المراد في الخبر".

(‌‌كتاب اللباس، باب قص الشارب، 10/ 343، ط: دار المعرفة)

لسان العرب میں ہے:

"وعانة الإنسان: إسبه، الشعر النابت على فرجه، وقيل: هي منبت الشعر هنالك...العانة شعر الركب. قال أبو الهيثم: العانة منبت الشعر فوق القبل من المرأة، وفوق الذكر من الرجل، والشعر النابت عليهما يقال له الشعرة والإسب؛ قال الأزهري: وهذا هو الصواب".

(‌‌حرف النون، ‌‌فصل العين المهملة، 13/ 300، ط: دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503102587

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں