بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف بال کاٹتے ہوئے منی کے نکلنے سے غسل کا حکم


سوال

میں زیر ناف بال کاٹ رہا تھا نفس  کو کھڑا کر کے بال کاٹنے تھے تو شہوت کی وجہ سے منی کے قطرے نکل آئے تو کیا مجھے غسل کرنا پڑے گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں غسل فرض ہونے کے لیے منی کا اپنی جگہ سے شہوت کے ساتھ جدا ہو کر عضو خاص سے باہر نکلنا ضروری ہے، جب اس طرح منی نکلتی ہے تو غسل فرض ہو جاتا ہے۔ اور پیشاب سے پہلے یا بعد میں شہوت کے بغیر جو گاڑھے قطرے عام طور پر نکلتے ہیں وہ منی کے بجائے "ودی" کے قطرے ہوتے ہیں، ان کے نکلنے سے غسل فرض نہیں ہوتا۔ البتہ اگر زیر ناف بال کاٹتے ہوئے  انتشار ہو اور شہوت سے منی کے قطرے باہر نکلیں تو غسل فرض ہوجائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة، وكره تركه وراء الأربعين، مجتبى.

 (قوله: وكره تركه) أي تحريماً لقول المجتبى: ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد اهـ وفي أبي السعود عن شرح المشارق لابن ملك: روى مسلم عن أنس بن مالك: «وقت لنا في تقليم الأظفار وقص الشارب ونتف الإبط أن لانترك أكثر من أربعين ليلةً». وهو من المقدرات التي ليس للرأي فيها مدخل فيكون كالمرفوع اهـ".

(جلد6 ص:406، ط: سعید)

فتاوی شامی میں ہے :

’’وفي الخانية: خرج مني بعد البول وذكره منتشر لزمه الغسل. قال في البحر: ومحله إن وجد الشهوة، وهو تقييد قولهم بعدم الغسل بخروجه بعد البول.

 (قوله: ومحمله) أي ما في الخانية. قال في البحر: ويدل عليه تعليله في التجنيس بأن في حالة الانتشار وجد الخروج والانفصال جميعاً على وجه الدفق والشهوة اهـ: وعبارة المحيط كما في الحلية: رجل بال فخرج من ذكره مني، إن كان منتشراً فعليه الغسل؛ لأن ذلك دلالة خروجه عن شهوة.

(قوله: وهو) أي ما في الخانية.(قوله: تقييد قولهم) أي فيقال إن عدم وجوب الغسل بخروجه بعد البول اتفاقاً إذا لم يكن ذكره منتشراً فلو منتشراً وجب؛ لأنه إنزال جديد وجد معه الدفق والشهوة. أقول: وكذا يقيد عدم وجوبه بعدم النوم والمشي الكثير.‘‘

(ج:1، ص:161، ط:دار الفكر-بيروت)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144402101457

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں