بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زنا کے بعد بیوی سے ایک ماہواری گزرنے کے بعد مباشرت کرنا


سوال

کوئی عورت جو شادی شدہ ہے وہ کسی اجنبی مرد سے زنا کر لے تو وہ اپنے شوہر سے کتنی ماہواریوں کے بعد مباشرت کرسکتی ہے؟

جواب

واضح رہےکہ زناناجائزاورحرام ہےاس لیےاس سےبچناضروری ہےتاہم اگرکسی سے یہ گناہ سرزد ہوگیاہےتو توبہ استغفار کرنالازم ہے،اوراگرشادی شدہ عورت سےزناسرزد ہوجائے، تو شوہر کےلیے مباشرت کرناجائزہے،ماہواری گزرنےتک انتظار کرنے کی ضرورت نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"لا اعتبار لماء الزاني ولذا لو زنت امرأة رجل لم تحرم عليه ‌وجاز ‌له ‌وطؤها ‌عقب ‌الزنا."

(‌‌كتاب النكاح، ‌‌فصل في المحرمات، ج:3، ص:34، ط: سعيد)

البحرالرائق میں ہے:

"أنه لا اعتبار لماء الزنى ولذا لو زنت امرأة رجل لم تحرم عليه ‌وجاز ‌له ‌وطؤها ‌عقب ‌الزنا."

(كتاب النكاح، ‌‌فصل في المحرمات،ج:3، ص:103، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144410101265

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں