بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذکر کرتے وقت تسبیح کا عکس نظر آنا


سوال

 میں جب بھی  صبح کی نماز کے بعد یا عشاء کی  نماز کے بعد تسبیح ( کاوئنٹر)  پر وظیفہ کرتی ہوں،تو مجھے دیوار یا زمین پر اسی تسبیح کا عکس نظر آتا ہے،جہاں جہاں میری نظر پڑتی ہے  وہاں مجھے تسبیح کا عکس نظر آتا ہے، برائے مہربانی اس کی  کیا وجہ   ہوسکتی ہے جو اس طرح  مجھے نظر آتا ہے،اور جب لیٹ جاتی ہوں ،تو پھر چھت پر تسبیح کے ڈیزائن بنتے  نظر آتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائلہ کو چاہیے کہ وہ  توجہ اور دھیان کے ساتھ اپنےذکر و اذکار میں مشغول رہے،اور اس طرح کے تصورات ،خیالات اور توھمات  کی طرف توجہ نہ دے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100859

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں