بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذہن ہلکا کرنے کے لیے رقص کرنا


سوال

  کیا مردوں  کے لیے بغیر میوزک کے صرف شاعری کے ساتھ ہلکے پھلکے رقص کی اجازت ہے؟ جو کہ صرف خیال بدلنے یا غم غلط کرنے  کے لیے ہو۔

جواب

رقص کی مروجہ کیفیات جن میں تھرکنے اور لچکنے کی کیفیت پائی جاتی ہے اور مخنث لوگوں کے طریقہ سے مماثلت رکھتا ہے،یہ ہر حال میں ناجائز اور حرام ہے، نیز چوں کہ رقص و سرود  سے حیا و مروت ختم ہوجاتی ہے، اس اعتبار سے اس گناہ کی معصیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ نیز اگر اس رقص کے ساتھ موسیقی کے آلات اور گانے باجے بھی ہوں تو  اس کے گناہ میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے، اس لیے کہ شریعت میں موسیقی حرام ہے۔

لہٰذا خیال بٹانے اور غم ہلکے کرنے کی خاطر رقص کرنا جائز نہیں۔   غم ہلکا کرنے کا طریقہ شریعت نے اللہ کی یاد کو فرمایا ہے۔

قرآن کریم میں ہے:

"أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ." (الرعد: ٢٨)

ترجمہ:’’خبردار! ( سن لو) اللہ کے ذکر ہی سے دل سکون و اطمینان پاتے ہیں‘‘

اسی طرح کامیاب مؤمنین کی شان اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآنِ مجید میں یوں بیان کی ہے:

 {وَالَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ}(المؤمنون: 3)

ترجمہ:’’اور جو لغو باتوں سے (خواہ قولی ہوں یا فعلی) پر کنار رہنے والے ہیں۔‘‘

ہاں  ایسی جائز تفریح یا کھیل میں آدمی مشغول ہوسکتا ہے جس میں کوئی دینی یا دنیوی فائدہ بھی ہو، محض بے مقصد کھیل نہ ہو،اور نہ ہی کوئی خلاف شرع امر نہ ہو،  اور نہ ہی اس میں اتنا زیادہ منہمک ہو کہ اللہ کی یاد سے بالکل غافل ہوجائے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و من يستحل الرقص قالوا بكفره ... و لا سيّما بالدف يلهو و يزمر.

(قوله: و من يستحل الرقص قالوا بكفره) المراد به التمايل و الخفض و الرفع بحركات موزونة كما يفعله بعض من ينتسب إلى التصوف.

و قد نقل في البزازية عن القرطبي: إجماع الأئمة على حرمة هذا الغناء و ضرب القضيب و الرقص. قال: ورأيت فتوى شيخ الإسلام جلال الملة والدين الكرماني: أن مستحل هذا الرقص كافر، وتمامه في شرح الوهبانية. ونقل في نور العين عن التمهيد: أنه فاسق لا كافر."

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)،‌‌‌‌كتاب الجهاد، باب المستأمن،  مطلب المعصية تبقى بعد الردة، 4/ 259، ط: سعيد)

موسوعہ فقہیہ کویتیہ  میں ہے:

"رقص: التعريف:... واصطلاحاً: عرف ابن عابدين الرقص بأنه التمايل، والخفض، والرفع بحركات موزونة ... فذهب الحنفية والمالكية والحنابلة والقفال من الشافعية إلى كراهة الرقص معللين ذلك بأن فعله دناءة وسفه، وأنه من مسقطات المروءة، وأنه من اللهو. قال الأبي: وحمل العلماء حديث رقص الحبشة على الوثب بسلاحهم، ولعبهم بحرابهم، ليوافق ما جاء في رواية: يلعبون عند رسول الله بحرابهم ۔ وهذا كله ما لم يصحب الرقص أمر محرم كشرب الخمر، أو كشف العورة ونحوهما، فيحرم اتفاقاً."

(الموسوعة الفقهية الكويتية ، ‌‌حرف الراء، رقص، 23/ 10، دارالسلاسل - الكويت)

فتاویٰ شامی میں ہے:

 

(قوله وكره كل لهو) أي كل لعب وعبث فالثلاثة بمعنى واحد كما في شرح التأويلات والإطلاق شامل لنفس الفعل، واستماعه كالرقص والسخرية والتصفيق وضرب الأوتار من الطنبور والبربط والرباب والقانون والمزمار والصنج والبوق، فإنها كلها مكروهة لأنها زي الكفار، واستماع ضرب الدف والمزمار وغير ذلك حرام وإن سمع بغتة يكون معذورا ويجب أن يجتهد أن لا يسمع قهستاني."

(الدر المختار مع حاشية ابن عابدين (رد المحتار)، ‌‌كتاب الحظر والإباحة، فصل في البيع، 6/ 395، ط: سعيد)

کنز العمال میں ہے:

"كل شيء ليس من ذكر الله لهو ولعب، إلا أن يكون أربعة: ملاعبة الرجل امرأته، وتأديب الرجل فرسه، ومشى الرجل بين الغرضين، وتعليم الرجل السباحة."ن عن جابر بن عبد الله وجابر بن عمير."

(حرف اللام، كتاب اللهو واللعب والتغني من قسم الأقوال، اللهو المباح، 211/15 ، ط:مؤسسة الرسالة)

ہدایہ میں ہے:

"ويكره اللعب بالشطرنج والنرد والأربعة عشر وكل لهو"؛ لأنه إن قامر بها فالميسر حرام بالنص، وهو اسم لكل قمار، وإن لم يقامر فهو عبث ولهو. وقال عليه الصلاة والسلام: "لهو المؤمن باطل إلا الثلاث: تأديبه لفرسه، ومناضلته عن قوسه، وملاعبته مع أهله"، وقال بعض الناس: يباح اللعب بالشطرنج؛ لما فيه من تشحيذ الخواطر وتذكية الأفهام، وهو محكي عن الشافعي رحمه الله. لنا قوله عليه الصلاة والسلام: "من لعب بالشطرنج والنردشير فكأنما غمس يده في دم الخنزير"؛ ولأنه نوع لعب يصد عن ذكر الله وعن الجمع والجماعات فيكون حراماً؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: "ما ألهاك عن ذكر الله فهو ميسر"۔ ثم إن قامر به تسقط عدالته، وإن لم يقامر لا تسقط؛ لأنه متأول فيه."

(كتاب الكراهية، مسائل متفرقة، 478/4، ط:رحمانية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144409101632

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں