بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زِہاب نام کا معنی


سوال

" زہاب"  نام کیسا ہے؟  اور  اس کے کیا معنی ہیں؟  یہ نام بچے کے لیے رکھنا کیسا ہے؟  نیٹ پر اس کے معنی ہمیشہ رواں رہنے  والا چشمہ ہے!

جواب

"زہاب" (یعنی زاء کے ساتھ)  لفظ عربی لغت کے قدیم مستند مآخذ میں تلاش کے باوجود نہ مل سکا، البتہ "تکملۃ المعاجم العربیۃ" نامی عربی لغت میں اس (زِہاب، یعنی زاء کے نیچے زیر کے ساتھ) کا معنی: "سفر میں لیا جانے والا توشہ"  لکھا ہے۔  ہمیشہ رواں رہنے والا چشمہ کہیں نہیں ملا، یہ نام رکھا جا سکتا ہے، لیکن زیادہ  مناسب ہو گا کہ صحابہ کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھا جائے۔

تكملة المعاجم العربية (5/ 371):

"زَهَبَ: زهبة: ذخيرة (بوشر).

زِهَاب: زاد للسفر."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201241

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں