بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زبان سے غلطی سے کفریہ جملہ نکل جانا


سوال

  میں نماز پڑھ رہا تھا التحيات میں بنا ارادہ بنا نیت کے غلطی سے  ’’السلام عليك ايها النبي‘‘  کی جگہ’’السام علیك‘‘ نکل گیاغلطی  سے،  پھر  میں نےصحیح کرکے پڑھ  لیا۔کیایہ کُفرِیہ لفظ تھا ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں اگر بغیر قصد  و ارادہ کے  التحیات  پڑھنے کے دوران  ’’السلام عليك ايها النبي‘‘ کی جگہ   ’’السام علیك‘‘ زبان سےنکل گیااورپھرفوراً اس کی تصحیح کرلی ،تواس سے پڑھنے والادائرۂ  اسلام سے خارج نہیں ہوا، تاہم نمازکوتوجہ  اور دھیان سےپڑھنے کااهتمام  کرنا چاہیے؛ تاکہ آئندہ اس قسم کی غلطی سے محفوظ رہا جاسکے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"و من تکلم بها مخطئاً أو مكرها لايكفرعند الكل."

(کتاب الحدود،باب المرتد،224/4،ط: ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102106

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں