بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زازان نام رکھنا


سوال

 زازان نام رکھنا کیسا ہے اور ہم نے سنا ہے زازان ایک صحابی کا نام ہے مہربانی فرما کر رہنمائی کریں 

جواب

"زازان" کا معنی ہمیں نہیں ملااور نہ ہی کسی صحابی کا یہ نام ملا،    البتہ یہ ایک بڑے محدث کے والد کا نام ہے ۔ "منصور بن زازان"  اس نام کی جگہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے ناموں میں سے یا اچھے با معنی اسلامی نام رکھا جائےجس کے لیے لنک ذیل میں موجود ہے۔

اسلامی نام

باقی "زاذان"  (پہلا زاءدوسراذال کے ساتھ)ایک تابعی کا نام ہے یہ نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس من جواهر القاموس  میں ہے:

"( ومنصور بن ) أبي المغيرة ( زازان محدث كبير ) ووالده مولى عبد الله بن أبي عقيل الثقفي ، يروي عن الحسن بن علي ، وعنه هشيم."

(جلد۹، ص: ۴۱۶، ط: دار الہدایہ )

سیر اعلام النبلا ءمیں ہے:

"زاذان أبو عمر الكندي مولاهم الكوفي، البزاز، الضرير، أحد العلماء الكبار. ولد: في حياة النبي -صلى الله عليه وسلم- وشهد خطبة عمر بالجابية  .

روى عن: عمر، وعلي، وسلمان، وابن مسعود، وعائشة، وحذيفة، وجرير البجلي، وابن عمر، والبراء بن عازب، وغيرهم.

حدث عنه: أبو صالح السمان، وعمرو بن مرة، وحبيب بن أبي ثابت، والمنهال بن عمرو، وعطاء بن السائب، ومحمد بن جحادة، وآخرون.

وكان ثقة، صادقا، روى جماعة أحاديث."

(جلد۴،ص:۲۸۰، ط: موسسۃ الرسالۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407101518

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں