بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیان الہی نام رکھنا


سوال

سوال یہ ہے کہ زیان الہی کا معنیٰ کیا ہے؟

جواب

عربی زبان میں ’’زَیَّان‘‘ ("زا" پر زبر "یا" پر تشدید اور زبر کے ساتھ) زین سے بنا ہے، جس کے معنیٰ زینت کے ہیں، اس اعتبار سے ’’زَیَّان‘‘ کا معنیٰ ہوگا بہت زیادہ زینت والا، بہت خوبصورت، اس تلفظ اور معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست  ہے۔

اور الہی کا لفظ برکت کے لیے لگایا جاتا ہے جیسے احسان الہی ،فضل الہی وغیرہ ناموں میں ہے، اسی لیے زیان کے ساتھ الہی کا لفظ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،جس کے معنی ہوں گے اللہ کا خوبصورت بنایا ہوا۔

مصباح المنیر میں ہے: 

"زان الشيء صاحبه زينا من باب سار وأزانه إزانة مثله والاسم الزينة وزينته تزيينا مثله والزين نقيض الشين."

(الزاي مع الياء وما يثلثهما، 261/1، ط: المکتبة العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں