بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 شوال 1445ھ 08 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زیان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

"زيّان"  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

عربی میں’’زَیَّان‘‘ (زا پر زبر، اس کے بعد یاء مشدد پر زبر) "زین" (بمعنٰی زینت)  سے مستعمل ہوسکتا ہے،’’زَیَّان‘‘کا معنیٰ ہوگا:  بہت زیادہ زینت والا، یعنی بہت خوب صورت، اس تلفظ اور معنیٰ کے لحاظ سے’’زَیَّان‘‘ نام رکھنا درست ہے۔

لسان العرب میں ہے:

"قال الأزهري: سمعت صبيا من بني عقيل يقول لآخر: وجهي زين ووجهك شين؛ أراد أنه صبيح الوجه وأن الآخر قبيحه، قال: والتقدير وجهي ذو زين ووجهك ذو شين، فنعتهما بالمصدر كما يقال رجل صوم وعدل أي ذو عدل. ويقال: زانه الحسن يزينه زينا."

(فصل الزاي، جلد:13، ص:201، ط: دارصادر)

معجم متن اللغۃ میں ہے:

"الزين: ضد الشين ج أزيان...الزيان: الزينة: الحسن...ومن أسمائهم: زين، زوين، ‌زَيّان."

(ز، ج:3، ص:83، ط: دار مكتبة الحياة)

جامع الدروس اللغۃ العربیۃ میں ہے:

"مبالغةُ اسم الفاعل ألفاظٌ تدلُّ على ما يدُلُّ عليه اسمُ الفاعل بزيادة وتسمى "‌صيغَ ‌المُبالغة" كعلاّمةٍ وأكولٍ، أي "عالمٍ كثير العلم وآكلٍ كثير الأكل". ولها أحد عشر وزناً. وهي فعّالٌ" كجبّارٍ.....وصيغُ المُبالغةِ ترجعُ، عند التحقيق، إلى معنى الصفة المشبهة، لأن الإكثار منَ الفعل يجعله كالصفة الراسخة في النفس."

(الاسم وأقسامه، شبه الفعل من الأسماء، ج:1، ص:193، ط: المكتبة العصرية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144503100712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں