ضوریز نام رکھنا کیسا ہے؟
"ضَوْریْز" نام رکھنا درست ہے؛ کیوں کہ "ضوریز " مرکب ہے (ضَو ) اور (ریز) سے۔ضو کا معنی ہے: روشنی۔ اور "ریز" ریزدن سے ہے، ریزدن کا معنی ہے: تقسيم كرنا، پھینکنا۔ "ضوریز" کا معنی ہوگا: روشنی پھیلانے والا، روشنی بکھیرنے والا۔
فرھنگ عامرہ میں ہے:
"ضو: روشنی۔ (ص:335)، رِیزدن: بٹانا، گرانا۔"
(ص: 256)۔ط۔ انڈیا)
اردو لغت میں ہے:
"ضَوریز: روشنی پھینکنے والا، منور، روشن ۔"
(اردو لغت:(13/ 43)،ط۔ترقي اردو بورڈ)
فقط، واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144205201578
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن