بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زوجہ مجنون کا حکم


سوال

گزشتہ تین سال قبل میری بہن کا رشتہ  ایک ایسے شخص سے ہوا ، جس کا دماغی توازن برابر نہیں ہے ،اور بار بار عجیب وغریب حرکتیں کرتا رہتا ہے ، سرکاری ملازمت  بھی اس کو معذور کوٹہ پے دی گئی ہے ،لیکن رشتہ کے موقع پر انہوں نے  اس شخص کے اس عیب کو چھپایا تھا ،شادی کے بعد اس کے یہ تمام عیوب ظاہر ہوگئے ۔کبھی کہیں جاکر کہتا ہے کہ میری بیوی فوت ہوگئی ہے،کبھی پستول نکال کر مارنے   کی دھمکی دیتا ہے،لہذا اس کی  ان حرکتوں سے تنگ آکر ہم خلع لینا چاہتے ہیں ،لہذا ان صورتوں میں حق مہر کا اور خلع کا کیا حکم ہے؟

جواب

اولاًگھر کے بڑے حضرا ت لڑکے کا علاج کرائیں اور اگر علاج سے بہترہوجا ئے تو اس کے  ساتھ  رشتے کو برقرار رکھا جائے ،اور اگر علاج کے بعد بھی افاقہ نہ  ہو تو ایسی صورت میں بیوی اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرے، اگر وہ طلاق  دے دے تو  ٹھیک،  وگرنہ باہمی رضامندی سے خلع کا معاملہ کر لیں ۔ 

طلاق کی صورت  میں شوہر پر پورا حق مہر لازم ہوگا ،اگر اس نے تاحال مہر ادا نہیں کیا تو اس پر ادا کرنا لازم ہوگا ۔اور خلع کا معاملہ کرنے کی صورت میں مہر کی معافی کے عوض خلع کا معاملہ کرلیا جائے ،اور اس صورت میں اگر شوہر نے مہر ادا کردیا تو بیوی حق مہر واپس  کرے گی۔ طلاق /خلع کے بعد عدت گزار کر لڑکی کا دوسری جگہ نکاح کرنا جائز ہوگا ۔

مزید دیکھیے:

کن وجوہات کی بنا پر قاضی کے لیے نکاح فسخ کرنا جائز ہے؟

بدائع الصنائع ميں هے :

"وإن كان ببدل فإن كان البدل هو المهر بأن خلعها على المهر فحكمه أن المهر إن كان غير مقبوض أنه يسقط المهر عن الزوج، وتسقط عنه النفقة الماضية، وإن كان مقبوضا فعليها أن ترده على الزوج."

(كتاب الطاق ،فصل في حكم الخلع ،ج3:ص237:ط الوحيديه)

الدرالمختار مع الشامی میں ہے :

"(وتجب) العشرة (إن سماها أو دونها و) يجب (الأكثر منها إن سمى) الأكثر ويتأكد (عند وطء أو خلوة صحت) من الزوج (أو موت أحدهما)."

(كتاب النكاح ،باب المهر ،ج3:ص102:ط سعيد)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144308100882

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں