بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زاویار نام رکھنا


سوال

زاویار نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’زاویار‘‘  لفظ ہمارے ہاں متداول زبانوں ( عربی ،اردو اور فارسی کی کسی مستند لغت ) میں نہیں مل سکا، اگرچہ بعض لوگ اس کا معنیٰ ’’بہادر‘‘ بتاتے ہیں۔ بہرحال معنی معلوم نہ ہونے کی وجہ سے بہتر ہے کہ یہ نام نہ رکھیں۔

البتہ ’’زوار‘‘ (زَوَّار- ’’زا‘‘ پر زبر ’’واو‘‘  پر تشدید کے ساتھ) نام رکھنا جائز ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کا معنی ہے: بہت ملاقات کرنے والا/ بہت اسفار اور دورے کرنے والا۔(قاموس الوحید، ص 727، ط: ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144406101240

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں