بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زاوید نام رکھنا


سوال

" زاوید "  نام کا مطلب بتادیں !

جواب

" زاوید " نام کا معنی تو نہ مل سکا ، البتہ " زاہد " ایک عربی نام ہے جس کا معنی ہے : "  عبادت گزار  " ، اسی طرح ایک نام " زید " بھی ہے جو کہ ایک صحابہ رسول کا نام ہے ۔

اسی طرح " جاوید " جیم کے ساتھ " دائمی "  کے معنی میں آتا ہے ۔ لہٰذا اگر نام رکھنا چاہیں تو  "زاہد"، "زید" یا " جاوید " نام رکھ  سکتے ہیں ۔

ملحوظ رہے کہ نام رکھنے کے سلسلے میں کوشش ہونی چاہیے کہ نام یا تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیم اجمعین یا اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں کے نام پر رکھا جائے، یا کم از کم ایسے عربی نام ہوں جن کے معانی عمدہ ہوں۔  اس سلسلہ میں جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر بھی اچھے اور بامعنی اسلامی نام درج کیے گئے ہیں ، ان سے بھی نام کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144209202402

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں