بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زاویار نام رکھنے کا حکم


سوال

کیا بچہ کا نام زاویار رکھ سکتے ہیں؟

جواب

لفظ "زاویار" عربی ، اردو اور فارسی لغات میں تلاش کے باجود نہ ملا۔ کچھ ویب سائٹ پر اس کا معنی بہادر کے بتائے گئے ہیں لیکن یہ لفظ اردو ، فارسی اور عرنی زبان کی لغات میں موجود نہیں ہے البتہ بہادر کے لیے فارسی لغت میں اس کے قریب قریب کا لفظ "زاور" مستعمل ہے۔لہذا جب "زاویار" کے معنی معلوم نہیں ہیں تو یہ  بچہ کا نام نہ رکھا جائے ۔  سائل اگر اسی کے  قریب تلفظ والا نام ہی رکھنا چاہتا ہے تو پھر "زاور" نام رکھ لے۔ نیزیہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ بہتر اور برکت کا باعث یہ ہی ہے کہ  انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کسی نام  کا انتخاب کیا جائے۔ 

فیروز اللغات فارسی میں ہے:

"زاور: ۱) زہرہ سیارہ ۲) زور آور ۔ قوی، زبردست۔"

( ص نمبر ۴۹۴،فیروز سنز لمیٹڈ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403100989

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں