بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زاویان (zavian) نام کا معنیٰ اور حکم


سوال

زاویان (zavian) نام کا مطلب پتا کرنا ہے، اسپیلنگ کے ساتھ بتائیں۔

جواب

لفظ ’’زاویان‘‘ عربی لغت کے اعتبار سے ’’زوی‘‘سے بناہے، "زوی" کے  معنیٰ ہیں: "پھیرنا، موڑنا، لپیٹنا یا جمع کرنا"، اس لحاظ سے "زاویان" کے معنیٰ ہوں گے "موڑنے / لپیٹنے/ پھیرنے والے دو مرد، یا جمع کرنے والے دو مرد"، جب کہ فارسی زبان میں "زاویہ" کونے یا گوشے کو کہا جاتا ہے، لہٰذا معنیٰ کے لحاظ سے بچے کا یہ نام رکھنا  مناسب نہیں ہے، بچے کا نام رکھنے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، یا سلفِ صالحین  کے ناموں میں سے کوئی نام یا اچھے معنیٰ  والے نام کا انتخاب کرنا چاہیے۔

اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں والے سیکشن سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے:

اسلامی نام

لسان العرب  میں ہے:

"‌زوي: ‌الزي: ‌مصدر ‌زوى ‌الشيء ‌يزويه ‌زيا ‌وزويا ‌فانزوى، ‌نحاه ‌فتنحى. ‌وزواه: ‌قبضه. وزويت الشيء: جمعته وقبضته. وفي الحديث: إن الله تعالى زوى لي الأرض فأريت مشارقها ومغاربها."

(باب الواو والياء،‌‌فصل الزاي، ١٤/ ٣٦٣، ط:دار صادر)

فرہنگِ فارسی میں ہے:

"زاویہ: کنج، گوشہ، کرانہ، رکنِ خانہ ۔۔۔الخ"

(فرہنگِ فارسی، المادّۃ:ز/و/ی، ٢/ ١٧١٥، ط: مؤسسۃ چاپ، تہران)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں