بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زوجین کا ایک دوسرے کے ستر کو چومنا


سوال

کیا عورت اپنے شوہر کی شرم گاہ کو چوم سکتی ہے ( صرف باہر سے منہ میں ڈالے بنا) اور کیا مرد اپنی بیوی کی شرم گاہ کے ظاہری حصّے کو چوم سکتا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں زوجین کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو چومنا مکروہ ہے، غیرشریفانہ اورغیرمہذب عمل ہے،بلکہ میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھنا بھی مناسب نہیں، لہذااس سےاحتراز کرنا بہتر ہے۔

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن عائشة، قالت: ما ‌نظرت، أو ما رأيت فرج رسول الله صلى الله عليه وسلم قط."

(کتاب النکاح ، باب التستر عند الجماع: ج:1 ص :619 ط : دار إحیاء الکتب العربیة)

ترجمہ: ” ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سترکی طرف کبھی نظرنہیں اٹھائی۔“

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"إذا ‌أدخل ‌الرجل ذكره في فم امرأته قد قيل يكره وقد قيل بخلافه كذا في الذخيرة."

(كتاب الكراهية، الباب الثلاثون في المتفرقات: 5/ 372، ط: ماجديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101132

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں