بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اپنی ذاتی زمین میں موجود مسیل کو ختم کرنا


سوال

زید اپنا وہ مسیل جو زید کا اپنا ہے، اور اسی زمین سے آگے دوسری زمین جو دوسرے شخص کی ہے، وہ بھی اسی مسیل سے سیراب ہوتی ہے، اب زید اس مسیل کو یہ کہ کر بند کرتا ہے کہ یہ میرا اپنا مسیل اپنی زمین میں ہے، دوسرے شخص کی زمین بھی اوّلًا زید کی تھی، زید نے اس پر فروخت کی ہے، اب سوال یہ ہے کہ زید یہ مسیل بند کرسکتا ہے کہ نہیں؟

جواب

اگر مذکورہ مسیل (پانی کا راستہ) زید کی ذاتی زمین میں ہے، جو اس نے فروخت نہیں کی ہے، اور جو زمین فروخت کردی ہے اس کا حصہ نہیں ہے، تو زید کو اپنی ذاتی زمین میں موجود اس مسیل کے بند کرنے یا ختم کرنے کا حق حاصل ہے، مذکورہ مشتری (جس نے زید سے اگلی زمین خریدی ہے) اپنی زمین کی سیرابی کے لیے متبادل انتظام کرنے کا پابند ہوگا۔

مجلۃ الاحکام  العدلیة میں ہے:

"کل یتصرف في ملکه کیفما شاء، لکن إذا تعلق حق الغیر به فیمنع المالك من تصرفه علی وجه الاستقلال."

(الباب الثالث، الفصل الأول في بيان بعض قواعد أحكام الأملاك، ج:1،ص:230، ط:نور محمد كتب خانه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410101300

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں