بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

ضروری دینی علم کے لیے مطالعہ کی کتب کی راہ نمائی


سوال

میری شادی باہر ملک میں ہوئی ہے اور میرے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ باہر ملک میں دینی تعلیم کے اسباب نہیں ہیں۔ میں ملک چھوڑ کر جاتی ہوں تو شوہر اکیلے ہوجائیں گے۔ آپ رہنمائی کریں کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کیسے ہو؟

جواب

صورت مسئولہ میں شوہر کو وقتاً فوقتاً دینی اہمیت کے پیشِ نظر ایسی جگہ سکونت اختیار کرنے کی درخواست کرتی رہیں جہاں بچوں کو دینی تعلیم دینے کا ماحول ہو۔ تاہم جب تک اس کی کوئی صورت نہ بنے، ذیل میں بنیادی اسلامی معلومات پر مشتمل دینی کتب کی فہرست ہے جس سے خود استفادہ کرتے ہوئے بچوں کی تربیت کرنے میں مدد ملے گی۔

1. حیاۃ المسلمین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
2. فروغ الایمان مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
3. تعلیم الدین مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
4. مردوں کے لیے بہشتی گوہر اور عورتوں کے لیے بہشتی زیور مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
5. جزاء الاعمال مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ
6. سیرتِ خاتم الانبیاء مفتی محمد شفیع رحمہ اللہ
7. حکایات صحابہ مولانا محمد زکریا رحمہم اللہ
8. تاریخ اسلام کامل حضرت مولانا محمد میاں رحمۃ اللہ علیہ
9. اسوۂ رسول اکرم ﷺ ڈاکٹر عبد الحی عارفی رحمہ اللہ

(مستفاد از فتاوی عثمانی ج۱ ص۱۵۹)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101579

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں