بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زارون، فہام اور عزہ نام رکھنا


سوال

ان ناموں کے معانی بتادیں: زارون،  فہام،  عزہ۔

جواب

1- "عَزّہ"  (عَزَّه: عین پر زبر،  اور زا پر زبر اور تشدید اور آخر میں الف کے بجائے ’’ة‘‘  ہے، جو وقف کی حالت میں ’ ہ‘ پڑھی جاتی ہے) یہ صحابیات کے ناموں میں سے ہے، لہذا ان کی نسبت سے لڑکی کا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔

"عزة بنت أبي سفیان، ومولی عزة: بفتح العین وشدّ الزاي".

(مشارق الأنوار علی صحاح الآثار، في شرح  غریب الحدیث، للقاضي عیاض المالکي)

اور "عِزہ"   (عِزّه: عین کے زیر اور زا کی تشدید کے ساتھ)  اس  کے معنی عزت، قوت، شرافت، غلبہ وغیرہ کے آتے ہیں، یہ نام رکھنا بھی درست ہے۔

اور "فہام" (فِهَام/ فَهَّام) کا معنی ہیں: سمجھ دار، یہ نام رکھنا بھی جائز ہے۔

باقي "زارون" لفظ كا معني نهيں مل سكا، البته "زائرون" لفظ كا عربي ميں استعمال هوتا هے، اس كے معني ملاقات كرنے والے كے آتے هيں، ليكن یہ جمع کا صیغہ ہے، اس لیے یہ نام  نہ رکھنا بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں