بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زرنش نام رکھنے کا حکم


سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام زرنش حبیب رکھا ہے، اب اس کی عمر 6 سال ہے، کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

"زرنش":   عربی اور اردو لغات میں  اس لفظ  کا معنی نہیں مل سکا۔البتہ مسیحی کتب میں اس کا معنی "الرجل العابس" ملتا ہے،  یعنی ترش رو شخص، چوں كه يه ايك مذموم معني هے، اور مذکر کے لیے ہے، لهذا   اس لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں ہے اور اس کو بدل لینا چاہیے، کیوں کہ شریعتِ مطہرہ نے مسلمانوں کو اپنے بچوں کے اچھے نام رکھنے کا حکم دیا اور اس کو والدین پر اولاد کا حق قرار دیا ، اور جن ناموں کے معنی اچھے نہیں ہیں ان کو رکھنے سے منع کیا،  خود رسول اللہ ﷺ  نے بہت  سے بچوں  اور بڑوں کے ایسے نام جن کے معنی اچھے نہیں ہوتے ان کو  تبدیل کرکے اچھے معنی والے نام رکھ  دیے؛   لہذا   نام کے اچھا اور بامعنی ہونے کا انسان کی شخصیت پر  اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اچھے نام رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

مستند اسلامی ناموں کے لیے  درج ذیل لنک کو دیکھا جا سکتا ہے، نام کا ابتدائی حرف منتخب کرکے آپ یہاں اچھے نام دیکھ سکتی ہیں:

 اسلامی نام | جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن (banuri.edu.pk)

"قاموس أعلام الكتاب المقدس" میں ہے:

"زرنش: الشخص العابس".

(ص:85، ط: الخدمة العربية للكرازة بالإنجيل)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144412101344

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں