بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’زرنیش‘‘ نام رکھنے کاحکم


سوال

’’زرنیش‘‘ نام کا مطلب کیا ہے؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’زرنیش‘‘: فارسی کے دو لفظوں ’’زر‘‘ اور ’’نیش‘‘ سے مرکب ہے، زر کا معنی ہے :’’سونا‘‘ اور ’’نیش ‘‘کا معنی ہے:  ’’نوک   كي دھار یاتیزی‘‘، یوں اس   مرکب لفظ’’ زرنیش‘‘ کا معنی ہوا : ’’سونے کی نوکدار چیز   کی تیزی‘‘، اس معنیٰ   کے لحاظ سے مذکورہ نام رکھنا درست ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام حضرات انبیاءِ کرام علیہم السلام و التسلیمات اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھے جائیں یا عربی کے اچھے معنی والے نام رکھے جائیں۔ ہماری ویب سائٹ پر بچوں کے اچھے بامعنی نام دیکھے جاسکتے ہیں، اس کے لنک ملاحظہ فرمائیں:

اسلامی نام

فرہنگ آصفیہ میں ہے:

زر:  اسم مذکر:۔۱۔ سونا۔ طلا۔ ذہب۔‘‘

(ج:۲، ص: ۴۰۴، ط: حسن سہیل لمیٹد)

وفيه أيضا:

’’نیش: اسم مذکر: ۔۱۔ نوک کی دھار یا تیزی۔ نوک۔ اَنی،۲۔ ڈنک ۔ بچھو یا  بھڑ و غیرہ کا خار، کانٹا۔‘‘

(ج:۴،ص: ۶۲۸، ط: حسن سہیل لمیٹد)

فیروزا للغات میں ہے:

’’نیش: (بیائے مجہول) : نوک کی تیزی۔ نوک کی اَنی۔‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں